ایک دن لاہور کے اولڈ ھاؤس میں ♥️
چار سال پہلے جامعہ پنجاب جو کی پاکستان کے بہت ہی خوبصورت شہر ، شہر لاہور میں واقع ہے میں قدم رکھا۔ میرے قریب گلگت بلتستان جیسے جنت کے ٹکڑے سے دور لاہور جانا کسی بڑی آزمائش سے کم نہیں تھا۔ لاہور میں بالکل الگ قسم کے لوگ، الگ قسم کے طور طریقے ، الگ قسم کے کھانے اور بہت ساری چیزیں جن کا زندگی میں پہلی مرتبہ سامنا کرنا پڑا۔ چار سال پہلے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ آج لاہور سے اتنی محبت ہو جائے گی کی لاہور سے دور جانے کا سوچ کر ہی دل منہ کو آتا ہے۔ ہاسٹل کی سہیلیوں اور department کے دوستوں نے کبھی گھر سے دور ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا۔ شہر لاہور کی اپنی رنگینیوں نے دل جیت لیا۔ مجھے سوشل ورک کا بہت شوق ہے، جہاں کہی کوئی موقع ملتا ہے میں پہنچ جاتی ہو، اسی سوشل سروس کے دوران ایک جگہ سے واقفیت ہوئی جس نے میرے سارے وجود کو ہلا کر رکھ دیا۔ وہ دن شاید شہر لاہور میں واحد دن تھا جس نے مجھے میرے گھر والوں کے بہت قریب کر دیا۔ اور وہی وہ دن تھا جب مجھے اپنے گھر والوں کی بہت یاد آئی تھی دادی، دادا، ابو امی اور سارے خاندان کی۔ دراصل ہم کسی فاؤنڈیشن کے لیے کام کر رہے تھے۔ کوئی 500 کے قریب غ...