جس کو جانا ہی نہیں اس کو خدا کیوں مانے اور جسے جان گئے ہو وہ خدا کیسے ہو
کافی دنوں کے بعد آج قلم اور کاغذ اٹھانے کا اتفاق ہوا ھے۔ آپ اس بات پہ حیران ہونگے کہ آج کل تو سب کچھ بند ھے ، کچھ کرنے کو نہیں ھے, لیکن جو خواتین و حضرات جامعات میں زیر تعلیم ہیں ان کو معلوم ہو گا کہ آن لائن کلاسس نے طلبہ و طالبات کو پڑھائی سے زیادہ ذہنی مریض بنا رکھا ھے۔ ساری رات سہانے سپنوں میں گزار کر صبح آنکھ کھلتے ہی فون کی سکرین پر نظر پڑتی ہے تو اساتذہ کرام کی طرف سے بہت سارا کام دیا ہوتا ہے۔ دراصل میرے پاس انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے. سارا دن نکل جاتا ہے ایک عدد فائل کھلنے میں۔ ایک بات جو کچھ دن پہلے ہوئی لیکن ابھی تک میرے ذہن سے نہیں نکل رہی. میں ایک روز اپنے کمرے میں بیٹھے اپنا کام کر رہی تھی، باہر صحن میں ہمارے گھر کے بچے کھیل رہے تھے۔ اتنے میں ایک بچی نے دوسری بچی سے بہت ہی پریشان کرنے والا سوال پوچھ لیا. وہ کہ رہی تھی کہ یار " یہ اللّٰہ تعالیٰ اکیلے رہتے ہیں کیا ان کو ڈر نہیں لگتا؟" اصل میں جس بچی نے یہ سوال کیا تھا وہ کوئی چار سال کی ہے اور اس کو بارش اور آندھی سے بے انتہا ڈر لگتا ہے۔ اتنے میں ، میں اپنا کام چھوڑ کر ...